the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

خصوصی

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیمیں آئ پی ایل ٢٠٢٦ فائنلس میں پھنچے گی

سن رائزرز حیدرآباد اور پنجاب کنگز
رائل چیلنجرز بنگلورو اور راجستھان رائلز
ممبئی انڈینز اور دہلی کیپٹلز
ہاوڑہ ضلع کے ایک اسکول میں سرسوتی پوجا پر تنازع کو ذہن میں رکھتے ہوئے وزیر اعلی ممتا نے حکم جاری کیا ہے کہ ریاست کے تمام سرکاری لائبریریوں میں پیغمبر اسلام کے یوم پیدائش کے موقع پر یوم نبی منایا جائے گا۔ حکومت کے اس نئے حکم میں ریاست کی سبھی دو ہزار سے زائد سرکاری لائبریریوں میں سال کے دیگر پروگرام کی طرح یوم نبی منانے کی بھی بات کہی گئی ہے۔

خیال رہے کہ یہ حکم 11 جنوری کو 2017 جاری کیا گیا تھا، جس میں 51 پروگرام کا تذکر ہ کیا گیا ہے۔ اس فہرست میں خاص طور سے عید میلادالنبی بھی شامل ہے۔ جن ستتا کی رپورٹ کے مطابق حکومت ہر پروگرا م کے لئے ہر سرکاری لائبریریوں کو 1000 روپے کی مالی مدد کرے گی۔ وہیں مسلم مخالف بی جے پی نے حکومت کے اس اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پہلے یوم نبی منانے



کی کوئی روایت نہیں رہی ہے، یہ اقلیتوںکی منھ بھرائی کو ذہن میں رکھ کر اٹھایا گیا ایک اور قدم ہے۔

قابل ذکر ہے کہ فروری کے مہینے میں ہاوڑہ ضلع کے تیهٹا ہائی اسکول میں سرسوتی پوجا کے مطالبہ پر اسکول کو بند رکھا گیا تھا اور طالب علموں نے مارچ بھی نکالا تھا۔ پولیس نے طاقت کا بھی استعمال کرنا پڑا تھا، جس میں متعدد اسکولی طلبہ زخمی بھی ہو گئے تھے۔ ادھر تیهٹا اسکول میں کچھ طلبہ یوم 'نبی منانے کا مطالبہ بھی کر رہے تھے۔ اسکول میں یوم نبی منعقد نہیں ہونے پر اسکول انتظامیہ پر سرسوتی پوجا پر بھی روک لگانے کا دباؤ بنا ہوا تھا، جس کی وجہ سے اسکول انتظامیہ نے سرسوتی پوجا کے وقت اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اب ریاست کی ہر سرکاری لائبریریوں میں یوم نبی بھی منایا جائے گا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.